PM imran 808x435

عمران خان گلگت بلتستان کے شکر گزار

893 views

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں 6 نشستوں پر سرِاقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر جی بی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

صبحین عماد

وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے جی بی کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’شکریہ گلگت بلتستان۔

سوشل میڈیا سائٹ پر زیادہ متحرک رہنےوالے وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر دورۂ گلگت بلتستان کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے، 23 نشستوں پر انتخابات ہوئے جن میں سے 19نشستوں کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آگئے ہیں۔ 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی، ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *