shaniera 808x435

کراچی لاہور ٹاکرا: شنیراکرم بھی پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گئی

165 views

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے پی ایس ایل کے فائنل سے پہلے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کردی ہے۔

غانیہ نورین

پی ایس ایل فائنل کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، سب کی نظریں ٹی وی اسکرینز پر ٹک گئی، ٹرافی کی جنگ میں کنگز اور قلندرز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع جہاں دونوں ٹیموں باصلاحیت کھلاڑی زور آزمائی کریں۔

چیمپیئن بننے کی دوڑ میں جہاں کھلاڑی پرعزم ہیں وہیں کرکٹ شائقین کا پارہ بھی ہائی ہے، کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا بھی جوش وخروش عروج پر ہیں۔

شنیرا اکرم نے اپنی ٹیم کو اسپورٹ کرنے کیلئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کردی ہے۔

ُPSL فائنل، شنیرا نے پروفائل تبدیل کردی

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے کراچی کنگز کے لوگو کی تصویر لگا دی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شنیرا بھی آج کے لیے فائنل کے لیے کافی بے تاب ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی گھماسان جنگ نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگی، دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں پہنچیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *