safdar 808x435

مزار قائد بے حرمتی کیس: کیپٹن صفدر کو کلین چٹ مل گئی

72 views

عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دیدیا، پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ن لیگی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف مزار قائد کی بے حرمتی، املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جہاں عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کوئی شواہد نہیں، مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجود گی ثابت نہ ہوسکی۔

سماعت کے آغاز پر تفتیشی پولیس عدالت کے روبرو ہوئے اور بتایا کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔

تفتیشی پولیس کا کہنا تھاکہ مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ کی مزار موجودگی ثابت نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے کارکن وقاص احمد خان نے مزار قائد کی بے حرمتی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا، کیپٹن ر صفدر کو 19 اکتوبر کو علی الصبح ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ کیپٹن ر صفدر نے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *