راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
کک باکسنگ کی دنیا میں ’’دی ٹائیسن لیڈی‘‘ کے نام سے مشہور معروف کک باکسر روبی جیسیا میسو اسلام کی خصوصیات سے متاثر ہوگئی، کلمہ طیبہ پڑھ کر زندگی کے نئی سفر کا آغاز کردیا۔
غانیہ نورین
اس کائنات میں خیرو شر کی جنگ ازل سے جاری ہے،شیطانی طاقتیں ہمیشہ سے ہی رحمٰن کے بندوں سے برسرپیکار رہی ہیں، غیرمسلم ممالک کی جانب سے کبھی گستاخانہ خاکے بنائے جاتے ہیں تو کبھی حجاب داڑھی کو دہشت کی علامت قرار دیکر پابندی لگادی جاتی ہے۔
مگر حق اللہ (ہمیشہ رہنے والی ذات ) اور اسلام کا دائرہ وسیع تر وسیع ہوتا گیا،امن و سلامتی ، محبت و بھائی چارگی کا درس والے مذہب کو اپنانے کا سلسلہ نا روک سکا۔
حال ہی میں کک باکسنگ کی دنیا میں دی ٹائیسن نامی ریسلر روبی جیسیا میسو بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوگئیں، کلمہ حق پڑھ کر اپنی باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کیلئے تیار ہوگئیں۔
روبی جیسیا نے ہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کے سامنے کلمہ شہادت ادا کیا اور متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی بعد ازاں اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا۔
Netherlands former born again Christian Kick boxing tyson lady…ruby jesiah mesu yesterday Accept Islam at netherlands masjid Allah guide whom he will through islam pic.twitter.com/Jj5DPyTtvS
— The Touch Of Islam Around The (@touch_around) November 17, 2020
روبی جیسیا کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اس خبر کو ری ٹوئٹ کیا۔ اور ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی کہ خدا ان کی رہنمائی کرے۔
کک باکسر روبی جیسیا اسلام قبول کرتے وقت باحجاب تھیں اور ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے محبت اور تعریفوں سے نوازا جارہا ہے۔ روبی دنیا بھر میں ’’دی ٹائیسن لیڈی‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
I need your prayers not financial assistance 13 Years Abdul Waris rava.pk/ur/2021/01/27/i-need-y… #AbdulWaris #Pakistan… twitter.com/i/web/status/13543…
“My Kuuuuka”: Atif Aslam Shares His Son’s First Photo With Fans rava.pk/ur/2021/01/27/atif-asl… #AtifAslam #Singer… twitter.com/i/web/status/13543…
TCL joins hands with Peshawar Zalmi for PSL 2020 rava.pk/ur/2021/01/27/tcl-join… #TCL #PeshawarZalmi #PSL2020 #ravapk… twitter.com/i/web/status/13543…
'Online classes, online exams': Students protest against in-person examinations rava.pk/ur/2021/01/27/online-c… #Lahore… twitter.com/i/web/status/13543…
Indian farm protesters battle police to plant flags at historic Red Fort rava.pk/ur/2021/01/27/indian-f…… twitter.com/i/web/status/13543…
Your email address will not be published. Required fields are marked *