پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا ملک

پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا ملک

78 views

پاکستان دنیا کے کپاس پیدا کرنے والے 60 ممالک میں پیداوار کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق زرعی ترجمان نے کہاہے کہ کپاس زراعت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار کپاس کی فصل پر ہے۔

کپاس کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 75 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ کپاس اور اس کی مصنوعات کے معیار کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظر محکمہ زراعت پنجاب ٹھوس اقدامات کررہی ہے جن سے کپاس کے ضرر رساں کیڑے خاص طور پر گلابی سنڈی کی تلفی یقینی بنائی جاسکے۔

ان اقدامات میں کپاس کی صاف چنائی کے بعد گلابی سنڈی کے تدارک کے لیے حکمت عملی اہمیت کی حامل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *