کورونا وبا ،اسکول کھلیں گے یا بند رہیں گے وزارات تعلیم کی تجویز

کورونا وبا ،اسکول کھلیں گے یا بند رہیں گے وزارات تعلیم کی تجویز

104 views

کورونا کی دوسری اور خطرناک لہر کی وجہ سے ملک بھر میں ہی کیسسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے سب سے مشکل مرحلہ اس وقت بچوں کی تعلیم کا ہے کیوں کہ کورونا میں تیزی سے اضافے کے باعث حکومت کو پریشانی کا سامنا ہے کہ تددریسی عمل جاری رکھا جائے یا ایک بار پھر روک دیا جائے اسی کشمکش سے متعلق وزارات تعلیم نے صوبوں کو تجویز پیش کی ہے ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزپہلے ہی صوبوں کوارسال کردی گئی ہے جس میں پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری سکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں 2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔

تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ 15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ میڑک ، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *