بلے باز فخرزمان کے بغیر قومی اسکواڈ دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ

بلے باز فخرزمان کے بغیر قومی اسکواڈ دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ

154 views

قومی اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہو گیا ہے تاہم بخار علامات ظاہر ہونے کی صورت میں جارحانہ بلے باز فخر زمان دورے سے باہر ہوگئے۔

غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کیساتھ تین ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ لاہور سے روانہ ہوگئی، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گا اور پھر نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ روانہ ہو گا۔

نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے 54 رکنی اسکواڈ میں 34 کھلاڑی اور 20 آفیشلز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی اسکواڈ 14 روز تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا۔ اسکواڈ میں پاکستان مینز اور شاہینز کے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔

سنسنی میچز سے بھرپور سیزیز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم میں 5 اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 9 مڈل آرڈر بیٹسمین، 3 وکٹ کیپرز، 5 اسپنرز اور10 فاسٹ باولرز بھی جائیں گے۔

قومی اسکواڈ میں عابد علی، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، بابراعظم، اظہر علی، دانش عزیز، فوادعالم، حیدرعلی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

سرفرازاحمد، روحیل نذیر، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفرغوری، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخرزمان اسکواڈ میں شامل تھے تاہم ان میں بخار کی علامات ہونے کے باعث انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو مکمل طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے  پی سی بی کا میڈیکل پینل فخر زمان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کی مکمل صحت یابی تک ان سے رابطے میں رہے گا۔ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *