راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو کو متاثرین کو واجبات کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو واجبات کی ادائیگی کا معاملے پر سماعت ہوئی، جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ ابھی تک 4100 متاثرین نے رقم کیلئے درخواست دی ہے ۔
نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق متاثرین کو رقم دی جارہے ہے ، ابھی تک 3693 متاثرین کے چیکس تیار ہوچکے ہیں ۔
دوران سماعت عدالت نے نیب کو 7 دن میں نیا اشتہار شائع کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ متاثرین کو واجبات کی فراہمی جاری رکھیں ،نیا اشتہار شائع کریں تاکہ تمام متاثرین کو واجبات مل سکے۔
بعدازاں عدالت نے سماعت 25 فروری تک سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی کے ملزمان تنویر احمد اور بلال تنویر کو متاثرین کی رقم چھ ماہ میں واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر پاک فضائیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ پراجیکٹس نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا جبکہ ساتھ ہی اس اسکیم کے متاثرہ افراد کے مفادات کے لئے خاطر خواہ کوشش کی اور متاثرین کی رقوم کی مکمل واپسی تک انکا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی (ایف ایچ ایس کے) میں دھوکا دہی کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 بلڈرز تنویر احمد اور بلال تنویر کو حراست میں لیا تھا۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی میں سرمایہ کاری کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فارم فیس، رجسٹریشن اوپن سرٹیفکیٹ معیاری اور عیش و آرام کے اپارٹمنٹ، سرچارج، ٹرانسفر فیس کی مد میں 18 ارب 20 کروڑ روپےخرد برد کیے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم میں 5 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی تھی۔ سماعت کے دوران وکیل ملزمان بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا تھا کہ ہم متاثرین کو 80 فیصد رقم واپس کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق پاک فضائیہ کے خلاف ہونے والی سازش کے بارے میں سب سے پہلے خبر راوا نیواز نے اپنی تحقیقاتی اسٹوری میں دی تھی۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Handsome son-in-law to a handsome father-in-law rava.pk/ur/2021/03/08/handsome… #ShahidAfridi #ShaheenAfridi #PCB #Cricket… twitter.com/i/web/status/13689…
Sharp rise in chicken meat, demand for boycott on Twitter rava.pk/ur/2021/03/08/sharp-ri… #BoycottChicken #Chicken… twitter.com/i/web/status/13689…
International Women's Day dedicated to the brave women of Kashmir rava.pk/ur/2021/03/08/internat… #AuratMarch2021… twitter.com/i/web/status/13688…
International Women's Day 2021 rava.pk/ur/2021/03/08/internat… #AuratMarch2021 #AuratAzadiMarch2021 #WomensDay… twitter.com/i/web/status/13688…
Women who have made Pakistan famous in the field of science rava.pk/ur/2021/03/08/women-wh… #Science #technology… twitter.com/i/web/status/13688…
Your email address will not be published. Required fields are marked *