خبردار ! کورونا دوبارہ بھی حملہ آور ہوسکتا ہے

خبردار ! کورونا دوبارہ بھی حملہ آور ہوسکتا ہے

66 views

عالمی وبا کورونا کے خطرناک اور احتیاط نا کرنے پر انسانی جان کو لاحق خطرناک خطرات کے حوالے سے تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن کورونا وائرس کے حوالے سے یہ بھی کہا جاتا رہا ہے کہ ایک بار کسی شخص کو کورونا ہونے کے بعد دوبارہ کورونا حملہ آور نہیں ہوسکتا ۔

صبحین عماد

یہ سب باتیں اب دم توڑتی نظر آنے کے ساتھ ساتھ خطرے کی گھنٹی بھی بجا رہی ہیں کیونکہ پشاورمیں کورونا سے صحتیاب ہونے والے شخص کا دوبارہ کورونا سے متاثر ہونے کا کیس سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا سے صحت یاب شخص کا دوبارہ متاثر ہونے کا ایک کیس سامنے آگیا۔

وائس چانسلر خیبر میڈیکل ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ کورونا سے کسی شخص کے دوبارہ متاثر ہونے پر تحقیق کر رہے ہیں، کورونا سے دوبارہ متاثر ہونےکےایک سے زائد کیسز بھی ہو سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ روزانہ ڈیڑھ ہزار کورونا ٹیسٹ کر رہے ہیں، کورونا ٹیسٹ کی استعداد یومیہ 3 ہزار تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا سے بچاو کی ویکسین فی الحال دستیاب نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *