بڑی خبر : سونے کی قیمتوں میں واضح کمی

بڑی خبر : سونے کی قیمتوں میں واضح کمی

286 views

سونا خریدنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری کیونکہ اب سونے کی قیمتوں میں واضح کمی ،یوں اچانک کمی نے مارکٹ سمیت دکان داروں کو بھی حیران کردیا ۔

صبحین عماد

تفصیلات کے مطابق 2350 روپے کمی کے بعد فی تولے سونے کی قیمت ایک لاکھ دس ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 15 روپے کمی ہوئی ہے اور قیمت 94 ہزار 736 روپے پر آ گئی ہے ۔

عالمی منڈی میں سونا 51 ڈالر سستا ہو گیاہے اور فی اونس کی قیمت 1875 ڈالر ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیاہے ، ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 161 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 9 پیسے پر آ گیاہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *