پولیس کا غنڈے اور بدمعاشوں کو راہ راست پر لانے کا نیا طریقہ

پولیس کا غنڈے اور بدمعاشوں کو راہ راست پر لانے کا نیا طریقہ

78 views

بھارتی پولیس نے گلی محلے کے غنڈے اور بدمعاشوں کو سیدھا کرنے کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا، ہر ہفتے تھانے میں آ کر ورزش کرنے کی سزا دیدی۔

غانیہ نورین

ہر ملک کی جیل میں جرائم پیشہ اور بدمعاش افراد کو راہ راست پر لانے کےنت نئے طریقہ کار دریافت کیے جاتے ہیں، بھارتی پولیس نے بھی گلی محلے کے غنڈوں کو سیدھا کرنے کا ایک انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا کی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں پولیس نے غنڈوں کو تھانے بلا کر ان سے ورزش کروائی اور انہیں نصیحت کی وہ مجرمانہ سرگرمیوں سے دور رہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش ویاس نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ ہر اتوار کو تھانے میں حاضری دیں اور اپنی ذاتی معلومات کے حوالے سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے لیے طے ہوا تھا کہ علاقے کے بدمعاشوں اور غنڈوں کو ہر اتوار پولیس سٹیشن بلایا جائے گا۔ ان کی انفارمیشن باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کی جائے گی اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ جرائم کی دنیا سے خود کو دور رکھیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں تھانے میں جسمانی ورزش کرنے کا بھی کہا ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ انہیں جسمانی تندرستی کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔

راجیش ویاس کا کہنا تھا کہ ورزش کروانے کے حوالے سے غنڈوں کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *