قومی کپتان بابر اعظم سے محبت کے قصے،میشا شفیع سخت ردعمل

قومی کپتان بابر اعظم سے محبت کے قصے،میشا شفیع سخت ردعمل

187 views

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیساتھ تعلقات کے چرچے پر گلوکارہ میشا شفیع نے خاموشی توڑ ڈالی۔  

صبحین عماد

سوشل میڈیا پر ویسے تو اکثر ہی اداکاروں کے حوالے سے کبھی خبریں تو کبھی دلچسپ تبصرے زیر بحث نظر آتے ہیں جبکہ گلوکارہ میشا شفیع کا نام تو سب کو ہی یاد ہوگا ان کے گانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ حال ہی میں ہوئے گلوکار علی ظفر کے ساتھ تنازع کی وجہ سے خوب خبروں میں رہیں اور ایک بار پھر میشا شفیع کا نام قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ جوڑا گیا تھ جس پر میشا شفیع کا سخت ترین ردعمل سامنے آیا ہے ۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر میشا شفیع نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ جب بھی بابراعظم بیٹنگ کرتے ہیں تو میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں اور جیسے ہی وہ آؤٹ ہوتے ہیں میں ٹی وی بند کردیتی ہوں، میں بابراعظم سے پیار کرتی ہوں اور ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔

میشا شفیع نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی خواہش اور اظہار محبت سے متعلق پوسٹ کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ یہ کیا ہے اور کس نے لکھا ہے، میں نے ایسا کبھی نہیں کہا جب کہ ایسی باتوں کا بھی کوئی مطلب نہیں، یہ پوسٹ جعلی ہے، میشا شفیع نے انسٹاگرام انتظامیہ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست بھی کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *