بلاول بھٹو کا 30 نومبر کو53واں یوم تاسیس منانے کا اعلان

بلاول بھٹو کا 30 نومبر کو53واں یوم تاسیس منانے کا اعلان

77 views

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نت 30 نومبر کو 53واں یوم تاسیسی منانے کا اعلان کردیا، انکا کہنا ہے کہ پی پی پی یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد کرے گی۔

غانیہ نورین

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی 30 نومبر کو اپنا 53واں یوم تاسیس منانے جارہی ہے، پی پی پی اپنے یوم تاسیس کے موقع پر جنوبی پنجاب میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی میزبانی کرے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں منعقد کرے گی، میں عوام کو ملتان کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ ملتان جلسے میں شرکت کے موقع پر کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست ہے، ملتان جلسے میں شرکت کے موقع پر ماسک پہننے کا اہتمام ضرور کریں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *