کورونا سے بچاؤ کی بہترین حکمت عملی، 25 نومبر پاکستان کے نام

کورونا سے بچاؤ کی بہترین حکمت عملی، 25 نومبر پاکستان کے نام

77 views

کورونا وائرس کے خلاف کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کیا ہے۔

غانیہ نورین

وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لانے لگیں،  ملک کی معاشی سطح پر کامیاب پالیسی اور معاہدوں کا اعتراف عالمی سطح پر ہونے لگا جبکہ سرمایہ کاری کی مستحکم شرح کا نگاڑا پوری دنیا میں بجنے لگا۔

عالمی وباء کورونا وائرس سے پوری دنیا جہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے وہیں پاکستان کا نام سرخرو ہوا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی بہترین حکمت علمی کرنے پر سب پر سبقت لے گیا۔ یہی وجہ ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان اسٹریٹیجی ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کورونا کی وبا پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانے والا ملک بن گیا، کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو دنیا میں سب سے کم معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔

ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کرتے ہوئے “پاکستان اسٹریٹجی ڈے” منانے کا اعلان کردیا ، وزیر اعظم “پاکستان اسٹریٹجی ڈے”کی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

ورلڈاکنامک فورم25 نومبر کو پاکستانی قیادت کیلئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا ، جس میں دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعتکار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے جبکہ بعض پاکستانی وزرا کو بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان صبح 9بجےورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے ، جسمیں وہ کورونا پر قابو پانے کی اسٹریٹیجی کے بارے بریفنگ دیں گے اور معیشت ،انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا، ہرنقطے پر بات کریں گے جبکہ تعمیراتی صنعت سمیت 1200 ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے۔

دنیا بھر کے سرمایہ کار اور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سوال وجواب کرسکیں گے ، پاکستانی وزرا بذریعہ ویڈیولنک پالیسیوں اور تجربات ،مشاہدات سےآگاہ کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر ، اسدعمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کامیابی پر، معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے، کورونا وباکے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں ، ہزاروں غربا درخت لگا کر روزانہ 800روپے تک آمدن حاصل کرتے رہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے ، 35لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کو بجلی اور گیس بلز پر سبسڈی دی گئی جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی اور ثانیہ نشتراحساس ایمرجنسی پروگرام سےکروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گے، کورونا کی وبا کے دوران فی مستحق خاندان کو12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *