میراڈونا : ایک عہد کا اختتام

میراڈونا : ایک عہد کا اختتام

90 views

فٹبال کی دنیا کے عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 60 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غانیہ نورین

لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے لیجنڈ ڈیگو میراڈونا کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، رواں ماہ ہی انکے دماغ کی سرجری ہوئی تھی۔

میرا ڈونا کا شمار فٹبال کی دنیا کے عظیم فٹبالرز میں ہوتا ہے، کروڑوں افراد انکے کھیل کے دیوانے تھے، وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے جبکہ میراڈونا 91 میچوں میں 34 گول کرنے میں کامیاب رہے۔

ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے دنیا کے عظیم فٹبالر کے دنیا سے چلے جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘’ تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے’’۔

ڈیاگو میراڈونا ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی علاقے میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا۔اسکول کے دنوں میں انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا تھا اور جلد ہی آگے بڑھتے گئے۔

انہوں نے اپنی کارکاردگی سے 1990ء میں اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھی پہنچایا تھا تاہم ارجنٹائن کو مغربی جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد 1994ء میں بھی وہ اپنی ٹیم کا حصہ تھے تاہم ڈوپ ٹیسٹ میں ممنوعہ ادویات کا الزام ثابت ہونے پر انھیں واپس بھیج دیا گیا تھا۔ 1997ء میں انہوں نے فٹبال کو خیر باد کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

میراڈونا اپنی زندگی میں مختلف تنازعات کا بھی شکار رہے ہیں، 1991 میں دوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر میراڈونا پر 15 ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی۔ اسی طرح 1994 کے ورلڈ کپ کے دوران بھی وہ ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر پابندی کا شکار ہوئے۔ اس سے تین سال بعد 1997 میں انہوں نے فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

بعدازاں میراڈونا کو صحت کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہا اور وہ منشیات کے عادی بھی رہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *