پاک بحریہ کا اوماڑہ میں سمندر میں پھنسی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن

پاک بحریہ کا اوماڑہ میں سمندر میں پھنسی کشتیوں کے لیے ریسکیو آپریشن

45 views

پاکستان بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے بلوچستان کے ساحلی علاقےاورماڑہ میں سمندر میں پھنسی کشتیوں کوبچانے کے لیے امداد فراہم کی۔

تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سے اورماڑہ بندرگاہ کے قریب لنگر انداز ماہی گیروں کی کشتیاں بڑی تعداد میں مختلف اطراف میں بہہ گئیں جبکہ کچھ کشتیاں ڈوب گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر 35 میرینز پر مشتمل پاک بحریہ کی ٹیم میرین فاسٹ بوٹس کے ہمراہ ریسکیو آپریشن کے لئے روانہ ہوئی۔ امدادی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرکشتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *