راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ایک بار پھر یاسر حسین مداحوں کی جانب سے تنقید کے جال میں پھنس گئے ہیں اس بار وجہ ان کی کوئی تصویر یا دوسرے فنکاروں کے خلاف بیانات نہیں بلکہ اس بار انہوں نے کیا ایسا کام کا کہ مداح برہم ہوگئے۔
صبحین عماد
دراصل معروف ڈرامہ نویس، مزاح نگاراور میزبان انور مقصود نے یاسر حسین کے ساتھ معین اختر کا شو ’لوز ٹاک‘ کے طرز کا پروگرام کرنے کا سوچا اور یہ ہی بات ان کو مہنگی پڑ گئی کیوںکہ ایسا کرنے پر صارفین نے شدید ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اپنی خداداد صلاحیتوں سے فلموں و ڈراموں میں خاص مقام بنانے والے معین اختر کا کوئی ثانی نہیں۔انہوں نے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں سے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا اور اپنی اداکاری اور منفرد انداز رکھنے کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا ، ڈراموں کی بات کی جائے تو انہوں نے ’’روزی‘‘، ’’انتظار فرمائیے‘‘، ’’بندر روڈ سے کیماڑی‘‘، ’’آنگن ٹیڑھا‘‘، ’’اسٹوڈیو ڈھائی‘‘، ’’اسٹوڈیو پونے تین‘‘، ’’یس سر نو سر‘‘ اور’’عید ٹرین‘‘ جیسے متعدد ڈرامے کیے جس نے لوگوں کو مسکراہٹ کا ایک یاد گار دور دیا۔
معین اختر نے ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے یہاں تک کہ انہوں نےایک نجی چینل کے لیے ’لوز ٹاک‘ کے نام‘ سےچارسو اقساط پر مشتمل شوز بھی کئے جوکہ اُن کے کیریئر کا منفرد ریکارڈ بھی ہے۔
’لوز ٹاک‘ شو کی خاص بات تھی کہ اس میں انور مقصود میزبان اور معین اختر مہمان کے فرائض انجام دیتے تھے اور ہر نئی آنے والی قسط میں مختلف کرداروں کے روپ دھار کر انٹرویو دیتے تھے اور سیاست ہو یا معاشرے کی تلخیاں وہ کسی بھی موضوع کو اس طرح بیان کرتے کہ دیکھنے والے ہنسی سے بے حال ہو جاتے تھے۔
ہنسی اور طنز و مجاح کے بادشاہ سمجھے جانے والے معین اختر اور لوز ٹاک ڈرامہ آج بھی مداحوں کا پسندیدہ ترین ہے۔
اس مقبول ترین شو کو معین اختر کی وفات کے بعد بند کردیا گیا تھا تاہم اب اسی طرز پر ایک شو انور مقصود کی میزبانی میں نشر کیا جا رہا ہے ۔
جس میں معین اختر کی جگہ اداکارہ یاسر حسین مہمان کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یاسر حسین کے ستارے شدید گردش میں ہیں کیونکہ شو کے پہلی قسط نے ہی سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ مچا دیا ہے اور صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شو میں معین اختر کی جگہ یاسر حسین کی بجائے عمر شریف اور شکیل آفریدی اچھا انتخاب ہو سکتے تھے کیوں کہ یہ دونوں اداکار بھی لیجنڈ ہیں۔
2020 is really a cursed year. Anwar Maqsood is starting a new show which basically has an Legendary Program “Loose Talk” Theme. This is an insult to Moin Akhtar on so many levels. NO ONE CAN REPLACE HIM . EVEN WORSE REPLACING HIM WITH YASIR HUSSAIN 🤢🤢🤢 pic.twitter.com/iABBAXEPRe
— Farhan Zaheer Khawaja (@fzk_94) November 23, 2020
اس کے علاوہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ سب کے لئے2020 بہت بُرا سال رہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ انور مقصود صاحب مقبول ترین شو’ لوز ٹاک‘ جیسا شو شروع کر رہے ہیں جس میں معین اختر کی جگہ یاسر حسین نظر آئیں گے جوکہ لیجنڈ اداکار کی بے عزتی ہے۔ اپن کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
I need your prayers not financial assistance 13 Years Abdul Waris rava.pk/ur/2021/01/27/i-need-y… #AbdulWaris #Pakistan… twitter.com/i/web/status/13543…
“My Kuuuuka”: Atif Aslam Shares His Son’s First Photo With Fans rava.pk/ur/2021/01/27/atif-asl… #AtifAslam #Singer… twitter.com/i/web/status/13543…
TCL joins hands with Peshawar Zalmi for PSL 2020 rava.pk/ur/2021/01/27/tcl-join… #TCL #PeshawarZalmi #PSL2020 #ravapk… twitter.com/i/web/status/13543…
'Online classes, online exams': Students protest against in-person examinations rava.pk/ur/2021/01/27/online-c… #Lahore… twitter.com/i/web/status/13543…
Indian farm protesters battle police to plant flags at historic Red Fort rava.pk/ur/2021/01/27/indian-f…… twitter.com/i/web/status/13543…
Your email address will not be published. Required fields are marked *