راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
غانیہ نورین
عالمی وائرس کورونا ایک بار پھر طاقتور ہوگیا، جان لیوا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی جس کے بعد یورپی ممالک میں دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی پھر سے متاثر ہونے لگی ہے۔
کورونا کا جال پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز میں بھی اپنا جال بچھانے لگا ہے، نیوزی لینڈ جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کا گزشتہ روز پہلا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا، جس کے نتیجے آگئے ہیں۔ نتیجوں کے مطابق 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
کورونا مثبت والے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔ جن 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اس میں سے 4 کنفرم ہیں جب کہ 2 کا دوبارہ ٹیسٹ لیا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، پاکستان اسکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا۔
کرکٹ نیوزی لینڈ نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے سب سے اہم عوام کا تحفظ ہے، قومی اسکواڈ میں شامل بعض افراد نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، دورہ پر آئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے بات چیت جاری ہے، کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد یقینی بنانا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 2 روز پہلے نیوزی لینڈ پہنچی تھی، نیوزی لینڈ میں کورونا ایس او پیز کے تحت سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے 3 ٹیسٹ کئے جائیں گے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
I need your prayers not financial assistance 13 Years Abdul Waris rava.pk/ur/2021/01/27/i-need-y… #AbdulWaris #Pakistan… twitter.com/i/web/status/13543…
“My Kuuuuka”: Atif Aslam Shares His Son’s First Photo With Fans rava.pk/ur/2021/01/27/atif-asl… #AtifAslam #Singer… twitter.com/i/web/status/13543…
TCL joins hands with Peshawar Zalmi for PSL 2020 rava.pk/ur/2021/01/27/tcl-join… #TCL #PeshawarZalmi #PSL2020 #ravapk… twitter.com/i/web/status/13543…
'Online classes, online exams': Students protest against in-person examinations rava.pk/ur/2021/01/27/online-c… #Lahore… twitter.com/i/web/status/13543…
Indian farm protesters battle police to plant flags at historic Red Fort rava.pk/ur/2021/01/27/indian-f…… twitter.com/i/web/status/13543…
Your email address will not be published. Required fields are marked *