ڈاؤ میڈیکل کالج کی ڈائمنڈجوبلی

ڈاؤ میڈیکل کالج کی ڈائمنڈجوبلی

39 views

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ صدیوں پہلے آنے والے عالمگیر وبائی مرض اسپینش فلو کے بعد کووڈ نائنٹین نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، عالمِ انسانیت صدیوں بعد ایک مشکل دور سے گذر رہا ہے، جس نے نہ صرف ہماری تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، بلکہ پہلے سے مختلف پیتھالوجی کے حامل نامعلوم وجود سے نبرد آزما ہیں، جو پہلے وائرل انفیکشن کے نام سے جانا جاتاتھا

یہ باتیں انہو ں نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے شعبہ  اناٹومی کے سامنے کھلی فضا میں منعقدہ میڈیکل کالج کی 75سالہ (ڈائمنڈ جوبلی)تقریب سے مختصر خطاب میں کہیں۔ تقریب میں ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل، پروفیسر ایم اے عالمانی، پروفیسر صلاح الدین افسر،پروفیسر ٹیپو سلطان، پروفیسر شیرشاہ، پروفیسر غفار بلو، پروفیسر اقبال میمن، پروفیسر ذکی الدین اون والا، ڈاکٹر ظفر، پروفیسر شائستہ آفندی، پروفیسر ڈی ایس اکرم، پروفیسر خالد محمود، ڈاکٹر خالد پراچہ، ڈاکٹر رفعت،!کالج کے موجود ہ پرنسپل پروفیسر امجد سراج میمن جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد، پروفیسر کرتارڈوانی رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق،پروفیسر زبیر، پروفیسر ساجدہ قریشی، پروفیسر سید مکر م علی، پروفیسر صبا سہیل، پروفیسر نائیلہ، پروفیسر شجاع فرخ سمیست سینئر فیکلٹی میمبرز اور دیگر عملہ شریک تھا

پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں پیدا ہونے والے صحت کے حالیہ بحران میں ڈاؤ، ان چند اداروں میں سے ایک ہے، جس نے فرنٹ لائن ورکر کاکردار اداکیا، انہو ں نے اس کارکردگی پر ڈاؤ کی فیکلٹی اور اسٹاف کی تعریف کی اور کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم ڈاؤ میڈیکل کالج کی ڈائمنڈ جوبلی دیکھ رہے ہیں

۔
قبل ازیں سادہ مگرپروقار تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن ِ پاک سے ہوا، جس کے بعد تقریب کے شرکا قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے۔کووڈایس او پیز پر عمل کرنے کی وجہ سے بہت محدود تعداد میں سینئر ز کو مدعو کیا گیا تھا، تقریب کے اختتام پر ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے پچھتر کبوتر فضا میں آ زاد کییگئے ڈاؤ کے لوگوسے مزین غباروں کے 75گچھے چھوڑے گئے۔بعدازاں شرکا پر پتیاں نچھاور کی گئیں اور مٹھائی اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ جبکہ ڈائمنڈ جوبلی کے لوگو سے مزین کیک بھی کاٹا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *