twitter 2

سال 2020 میں ٹوئٹر کی دنیا میں کیا کچھ ہوا۔۔؟؟

96 views

سال 2020 ایک رولر کوسٹر کی طرح رہا جہاں وقت کیساتھ ساتھ زندگی بھی تیز رفتار گاڑی کی طرح بھاگتی رہی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے کورونا وائرس اور معاشرتی انصاف کی تحریکوں سے لے کر معاشی بدحالی اور انتخابات 2020 پر کھل کر تبصرہ اور خیالات کا اظہار کیا۔

غانیہ نورین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سال 2020 پر بننے والے ٹاپ ٹرینڈ نے ایک نا ختم ہونے والی بحث کو جنم دیا،جہاں صارفین نے عالمی وائرس سے لیکر بلیک لائف میٹرز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیلئے ٹوئٹر کا رخ کیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے سال 2020 کے اختتام پر سب سے زیادہ ٹاپ ٹرینڈ ہیش ٹیگ اور رحجانات کی رپورٹ شیئر کردی ہے، جس کے مطابق ٹوئٹر پر کوویڈ19 اور اس سے متعلق دیگر ہیش ٹیگ کو استعمال کرکے سال کے دوران 400 ملین بار ٹوئٹ اور ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسٹے ایٹ ہوم کا ہیش سب زیادہ ٹرینڈ ہونے والی فہرست پر تیسرے نمبر پر آیا جبکہ کورائنٹائن لفظ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 6۔1 ملین مرتبہ استعمال کیا گیا۔

بلیک لائیوز میٹر۔۔ہیش ٹیگ

دوسری جانب دنیا بھر کے صارفین نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے اپنے مطالبات کو منانے اور ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جس کے تحت ٹرانس جینڈر کے حق پر بنائے گئے ہیش ٹیگ میں 557 فیصد پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا جبکہ بلیک لائیوز میٹر کا ہیش ٹیگ پوری دنیا کے ٹاپ ٹرینڈ کی فہرست پر تیسرے نمبر پر آیا۔

مقبول ترین ٹوئٹ

سال 2020 کے مہینے اگست میں مشہور و معروف فلم بلیک پینتھر کے مرکزی اداکار چاڈ ویک بوس مین کی موت نے سب کو افسردہ کیا ۔ انکے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی پوسٹ کو سال 2020 میں سب سے زیادہ لایئک ملیں جس نے 6۔7 ملین لائیک حاصل کرکے ٹوئٹر کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

سیاسی شخصیات

ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہیش ٹیگزکی جنگ میں امریکی انتخابات 2020 بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہا جہاں صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ٹوئٹس کی تکرار نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔

وہیں ٹوئٹر پر جن سیاسی شخصیات پر بحث کی گئی ان میں بارک اوبامہ ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور کاملہ ہیرس بھی شامل ہیں۔

کورین بینڈ بی ٹی ایس

ٹوئٹر پر میوزیک کی دنیا میں ٹاپ 10 میوزیک شخصیات میں کورین بینڈ بی ٹی ایس ٹوئٹر پر سب پر سبقت لے گیا۔

دلچسپ ویڈیوز

کورونا وائرس کی وجہ سے صارفین گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے تھے جہاں انہوں نے خود کو مصروف رہنے کیلئے نت نئے تفریح اور عادات اپنا لی تھی، دلچسپ اور مزیدار ویڈیوز میں جیمی نامی ایک صارف کی ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ رہی جسے اب تک 9۔2 ملین تک لائیک مل چکے ہیں۔

ایموجیز

ٹوئٹر پر سال 2020 کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایموجیز میں ہنستے ہوئے آنکھوں سے آنسو نکلنے والی ایموجی پہلے نمبر پر رہی۔

ٹی وی شوز اور نیٹ فلیکس سیریز

دوسری طرف دنیا بھر سے ٹوئڑ پر جن ٹی وی شوز کا رحجان رہا ان میں بیگ براتھر بریسلز ، گیم آف تھرونز ، منی ہیسٹ شامل ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث بھارتیوں کا لانگ مارچ

کورونا وائرس کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بنا کسی لائحہ عمل کے ملکی سطح پر مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا تھا جس کے باعث لاکھوں کی تعداد میں بھارتی بے روزگار اور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے جس کی درناک تصاویر نے ٹوئٹر پرایک نئی بحث کا آغاز کیا تھا۔

Covid-19: Jaffrelot says welfare state needed, Sajjid Chinoy wants income support

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *