ahsan iqbal

کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے ،گھر بھیج کر دم لیں گے

50 views

پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران نیازی نے این آر او، این آر او کھیلنے کی کوشش کی اور صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر اپنا گھر اور سیاست بچا لی ۔

صبحین عماد

راوا نیوز کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھاکہ یہ حکومت نہایت بے شرمی کے ساتھ جھوٹ بولتی ہے۔

حکومت کے بغل میں خود این آر او ہے اور زبان پر این آر او نہیں دوں گا، پہلے آپ بنی گالہ رہائش کا حساب دیں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے صرف 12 لاکھ کا معمولی جرمانہ دے کر گھر ریگولرائز کروالیا۔

یہ حق صرف سلطنت فراڈیہ، سلطنت مکریہ، سلطنت الزامیہ کے لیڈر عمران نیازی کو حاصل ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ تو خود این آرا و یافتہ ہیں، اپناگھربچایا، سیاست بچائی اور صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لیا، این آر او سے سلیکٹڈ حکمران بنے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ محاسبہ کیا جائے، پتہ چلے گا بندوبست کا دھرنا کیا ہوتا ہے اور عوام کا دھرنا کیا ہوتا ہے، آپ کی کابینہ لوٹوں سے بھری ہوئی ہے، کام اور ڈراموں میں فرق ہوتا ہے، گھر بھیج کر دم لیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *