عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے علیحدگی سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے علیحدگی سے متعلق حیران کن انکشافات کردیئے

521 views

معروف نیوز اینکر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی۔ سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔

غانیہ نورین

نجی ٹی وی چینل پر میزبان کے طور پر سامنے والے عامر لیاقت حسین سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہمیشہ موضوع بحث بنے رہتے ہیں ،ٹی وی شوز ، متنازع بیانات سے لیکر زندگی کے نجی معاملات کی وجہ سے بھی رکن قومی اسمبلی سرخیوں میں رہتے ہیں۔

عامر لیاقت کی دوسری شادی بھی کافی چرچہ میں رہی تھی جبکہ پہلی بیوی سے ان کے اختلافات بھی سب کے سامنے ہیں، تاہم تازہ ترین اطلاع کے مطابق دونوں شخصیات نے اب اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے‘۔

بشریٰ اقبال نے کہا کہ ’مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔

خیال رہے کہ دوسال قبل عامر لیاقت نے طوبیٰ سے شادی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دونوں کی ولیمے کی تصاویر بھی منظر عام آئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *