آرزو فاطمہ کیس: فریقین کو نوٹس جاری

آرزو فاطمہ کیس: فریقین کو نوٹس جاری

39 views

سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرے شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس میں درخواست فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

غانیہ نورین

سندھ ہائیکورٹ میں اسلام قبول کرکے پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دی۔

سماعت کے دوران لڑکی کے والدین کی وکیل جبران ناصر نے کہا کہ مجسٹریٹ نے اہم دفعات اس مقدمے میں شامل نہیں کیں، لوئر کورٹ میں قانون کی نئی ترامیم کا پتا نہیں ہوتا۔ اس کیس میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ سمیت دیگر دفعات نہیں لگائی گئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ آپ کا کیس اہم ہے، اور اپنے جو نقط اٹھایا وہ بھی وقت کی ضرورت ہے۔

جسٹس عمر سیال نے جبران ناصر نے استفسار کیا کہ جب چالان پیش ہوا تب آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا، کیا آپ نے مجسٹریٹ سے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ، سمیت دیگر سیکشن شامل کرنے کی استدعا کی تھی۔

وکیل جبران ناصر نے کہا کہ مجسٹریٹ نے سیکشن شامل کرنے سے منع کیا تھا، اس حساس کیس کو دو دو کورٹس میں چلایا جا رہا ہے، بچی کے سامنے اس کے والدین کو دشمن بنا کر پیش کیا گیا ہے ۔

عدالت نے قرار دیا کہ بچی کوئی مشین نہیں، ان کے دماغ میں بھی بہت باتیں چل رہی ہوں گی بعدازاں عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 12 دسمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے آرزو فاطمہ کیس میں آرزوکے شوہر علی اظہر اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔جس کے بعد 17 دسمبر کو  عدالت نے شوہر اظہر علی اور نکاح خواں سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: آرزو فاطمہ کیس: شوہر اور نکاح خواں سمیت دیگر کی ضمانت منظور

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 13 سالہ آرزو کے مبینہ اغوا اور جبری مذہب تبدیلی اور مسلم شخص سے کم عمری میں شادی کے خلاف انسانی حقوق کے گروپوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پولیس نے لڑکی کے مبینہ شوہر سید علی اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے دو بھائیوں سید شارق علی، سید محسن علی، ایک دوست دانش کو کم عمر لڑکی کے مبینہ طور پر اغوا، زبردستی مذہب تبدیلی اور مسلمان شخص سے شادی کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ نے آرزو کے اہل خانہ کی جانب سے اسے دارالامان بھیجنے کے لیے دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: اگر آپ کی آرزو بھی تیرہ سال کی ہوتی تو؟؟ راوا اسپیشل

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *