لاہور قلندرز نے فخرزمان کو ریلیز کردیا

لاہور قلندرز نے فخرزمان کو ریلیز کردیا

88 views

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے بیٹسمین فخر زمان کو ریلیز کر دیا ہے اور اب وہ آئندہ سیزن کے لیے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

غانیہ نورین

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے جارحانہ بلے باز فخر زمان نے اپنی راہیں جدا کرلیں، انہوں نے خبر کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرکے دی۔

مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر پر فخر زمان نے لکھا کہ یں لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے موقع دیا۔ میرے کامیاب کیرئیر میں لاہور قلندرز کا بہت اہم کردار رہا ہے۔ آئندہ سیزن میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کا منتظر ہوں۔

خیال رہے کہ اوپنر فخرزمان چار سیزنز تک لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ رہے اور اب وہ پی ایس ایل 6 میں نئی فرنچائز کی طرف سے کھیلیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے شروع ہونا ہے جبکہ پلیئرز ڈرافٹ 10 فروری کو ہوں گے، پلیئرز ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں کی ری ٹیشن کا مرحلہ جاری ہے، ہر فرنچائز آٹھ کھلاڑیوں کو ری ٹین (برقرار) رکھ سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *