راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
حکومت کا ایک بڑا قدم حکومت نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کوچیئرمین شپ سے ہٹا دیا ہے۔
صبحین عماد
کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کر کے 19 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو انیس سال بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی چیئرمین سمیت 19 ارکان پر مشتمل ہو گی جبکہ مولانا عبدالخبیر آزاد کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،علامہ محمد حسین اکبر،مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی محمد اقبال چشتی ،ڈاکٹر مفتی علی اصغر ،مفتی فیصل احمد، سید علی قرار نقوی ، مفتی یوسف کشمیری، حافظ عبدالغفور، مفتی فضل جمیل رضوی،مفتی قاری میر اللہ، صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی اور مفتی ضمیر ساجد کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے،
مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں سپارکو، محکمہ موسمیات ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان 1997 میں پہلی مرتبہ رویت ہلال کمیٹی کےممبرجبکہ 2001 میں چئیرمین مقرر ہوئے تھے۔
آٹھ فروری 1945ءکو ضلع مانسہرہ میں پیدا ہونے والے مفتی منیب الرحمان کا گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح پر درس و تدریس تفسیر، حدیث، فقہ، عربی ادب اور دیگر اسلامی موضوعات پر 30 سے زائد سال کا تجربہ ہے جبکہ اُنہوں نے تفہیمِ المسائل، قانونِ شریعت، اصولِ فقہ اسلام اور دوسری بے شمار کتب بھی لکھی ہیں۔
مفتی منیب الرحمان تنظیم اتحاد مدارس دینیہ کےصدر جبکہ کراچی میں قائم معروف دینی ادارے جامعہ نعیمیہ کے سربراہ بھی ہیں ۔مفتی منیب الرحمان کے 19 سالہ دور میں رویت ہلال کا مسئلہ ہمیشہ تنازعات کی زد میں رہا ہے جبکہ موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ساتھ چاند دیکھنے کے حوالے سے مفتی منیب الرحمان کی “سرد جنگ” بھی بڑی مشہور ہوئی تھی ۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Handsome son-in-law to a handsome father-in-law rava.pk/ur/2021/03/08/handsome… #ShahidAfridi #ShaheenAfridi #PCB #Cricket… twitter.com/i/web/status/13689…
Sharp rise in chicken meat, demand for boycott on Twitter rava.pk/ur/2021/03/08/sharp-ri… #BoycottChicken #Chicken… twitter.com/i/web/status/13689…
International Women's Day dedicated to the brave women of Kashmir rava.pk/ur/2021/03/08/internat… #AuratMarch2021… twitter.com/i/web/status/13688…
International Women's Day 2021 rava.pk/ur/2021/03/08/internat… #AuratMarch2021 #AuratAzadiMarch2021 #WomensDay… twitter.com/i/web/status/13688…
Women who have made Pakistan famous in the field of science rava.pk/ur/2021/03/08/women-wh… #Science #technology… twitter.com/i/web/status/13688…
Your email address will not be published. Required fields are marked *