کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کا جادو۔۔پی سی بی ایوارڈز پر بھی طاری

کپتان بابر اعظم اور فواد عالم کا جادو۔۔پی سی بی ایوارڈز پر بھی طاری

30 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سال کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعام دیدیا، پی سی بی نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے جس میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور فواد عالم نے میدان مارلیے۔

غانیہ نورین

سال 2020 کے دوران پوری دنیا کورونا وائرس کی سوگوار فضاء میں گھیرا، انسانی زندگیاں لقمہ اجل بن گئے ، کاروبار سرگرمیاں متاثر ہوئی وہیں کھیلوں کے میدان بھی سونے پڑ گئے تھے تاہم سال نو کی پہلی کرن کیساتھ ایک بار پھر سب کے دلوں کی امید کی نئی امنگ جاگ اٹھی ہے، سب آنے والے دنوں میں کامیابی اور کامرانی کیلئے پرامید ہے۔

سال 2021 کے پہلے ہی دن پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو انعامات سے نواز دیا، پی سی بی نے سال دو ہزار بیس کے ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے۔

جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو وائٹ بال میں سال کا بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ابراعظم کو سال کا ’’موسٹ ویلیو ایبل‘‘ سب سے اہم کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپیر بلے باز محمد رضوان کے حصے میں آیا۔

فواد عالم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مزاحمی اننگز کھیلنے پر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔

ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔

کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔

آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔

ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا۔

عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *