پی ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی کہانی کھل گئی

پی ڈی ایم کے سربراہ سے ملاقات کی کہانی کھل گئی

60 views

پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ساری کہانی سامنے آگئی ۔

صبحین عماد

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے جنرل سیکرٹری محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمان کو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن مولانا نے محمد علی درانی کی ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نا اہل اور نا جائز حکمرانوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اپنی بات سے ہٹنے کو تیار نہیں اور حکومت گھر جانے کو راضی نہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاست میں ہلچل بڑھتی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی کی ملاقات جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما ریاض درانی کے گھر پر ہوئی۔

اس سے قبل محمد علی درانی کی شہباز شریف سے بھی جیل میں ملاقات ہوئی تھی جس میں شہباز شریف کو پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنے کا پیغام تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *