کیا عمران عباس علیزے شاہ سے شادی کررہے ہیں؟؟

کیا عمران عباس علیزے شاہ سے شادی کررہے ہیں؟؟

58 views

اداکار عمران عباس نے اپنی شادی سے متعلق بڑی خبر سے خبر آگاہ کردیا۔

صبحین عماد

سوشل میڈیا پر اکثر ہی ساتھ کام کرنے والے ادکاروں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

ان کے مداح ایسی خبریں پھیلانا شروع کردیتے ہیں کہ ساتھ کام کرنے یا بہت اچھی کیمسٹری ہونے کی وجہ یہ زندگی کا سفر بھی ساتھ گزار سکتے ہیں لیکن ایسا ضروری ہیں ہوتا ایسا ہی کچھ چند روز قبل سوشل میڈیا پر عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

ان خبروں کا آغازاس وقت ہوا جب دونوں نے ڈراما سیریل ’’جو تو چاہے‘‘ میں کام کیا۔ ڈرامے میں دونوں کی جوڑی کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔

حال ہی میں عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اور اسی وقت سے عمران اور علیزے شاہ کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔

تاہم اداکار عمران عباس نے اب ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اور علیزے شاہ کی شادی کی تردید کردی ہے۔

عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر چند اسکرین شاٹس شیئرکیے جو کہ ان کی شادی کے حوالے سے چند یوٹیوب ویڈیوزکے تھے۔ ان اسکرین شاٹس کے ساتھ انہوں نے لکھا اس ہفتے یوٹیوب پر چلنے والی بے بنیاد افواہیں۔

خیال رہے کہ عمران عباس اور علیزے شاہ نے ڈرامے کے علاوہ آف اسکرین بھی اپنی مزاحیہ ویڈیوز سے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔ دونوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بھارتی فلم’’جب وی میٹ‘‘ کا مشہور ڈائیلاگ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں

واضح رہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *