خون جمانے والی سردی نے کراچی کا دس سالہ ریکارڈ توڑ دیا

خون جمانے والی سردی نے کراچی کا دس سالہ ریکارڈ توڑ دیا

48 views

ہر سال کراچی کی عوام کا ایک ہی شکوہ ہوتا تھا کہ پورے پاکستان میں سردی کی لہر آتی ہے لیکن کراچی والے سردی کے لیے ترستے رہتے ہیں پر اب شہر قائد کی عوام کا یہ شکوہ بھی ختم ہو جائیگا ۔

صبحین عماد

شہر قائد میں سال کے پہلے دن بھی سردی کی شدت برقرار ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا، یوں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔شہر میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا ، آج کا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔

اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *