وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قائی قبیلے پہنچ گئے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قائی قبیلے پہنچ گئے

203 views

ترکش سیریز کا جادو وفاقی وزراء پر چھانے لگا، فواد چوہدری سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار براق اوزچیویت سے ملنے قائی قبیلے پہنچ گئے۔

غانیہ نورین

ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی اور کورلش عثمان کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں وہ مقام حاصل ہے جو شاید ہی کسی اردو ڈرامے کو حاصل ہوئی ہے، مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے ترکش ڈرامہ نے پاکستانی شہریوں کو تو اپنا دیوانا بنایا ہے ہی ساتھ میں شوبز شخصیات اور وزراء پر بھی اپنا سحر طاری کردیا ہے۔

حال ہی میں عثمان غازی کا دوسرا سیزن ترکی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا گیا جس نے آغاز سے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے شروع کردیئے ہیں۔

کورلش عثمان دیریلیش ارطغرل کا تسلسل ہے جس نے ارطغرل غازی کی طرح پاکستانی مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے، اب فواد چوہدری بھی کورلش عثمان کے جادو میں جکڑ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار براق اوزچیویت کی تصویر ان دنوں کافی چرچے میں ہے، جہاں صارفین کی جانب سے وفاقی وزیر کی تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Behtareen.pk (@behtareenpk)

کورلش عثمان

کورلش عثمان سیزن ون میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کی جدوجہد کو دکھایا گیا تھا جو منگولوں اور کلوچسائیار قلعے میں موجود دشمنوں کے خلاف تھی۔

پہلے سیزن کا اختتام جون کے آخر میں ہوا تھا اور جس موڑ پر اسے ختم کیا گیا، اس نے لوگوں کے اندر دوسرے سیزن کے اشتیاق کو بڑھا دیا تھا اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی کافی مقبول ہورہا ہے۔

کورلش عثمان کے سیزن 2 کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوا تھا جسے ترکی کے اے ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے۔ دوسرے سیزن کا آغاز کورلش عثمان کی 28 ویں قسط سے ہوا تھا جس میں چند نئے کرداروں کا اضافہ بھی ہوا جبکہ ارطغرل غازی کی بھی واپسی ہوئی تھی اور اب ان کا کردار اختتام کو پہنچ گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *