عائشہ عمر کے مختصر لباس سے سوشل میڈیا پر کہرام

عائشہ عمر کے مختصر لباس سے سوشل میڈیا پر کہرام

290 views

اکثر ہی شوبز اداکاروں کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے بولڈ اور بےباک انداز تو کبھی اپنے متنازات بیانات کی وجہ سے چرچوں میں نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

صبحین عماد

ایسا ہی کچھ حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نے ” لکس اسٹائل ایوارڈز “ کی ورچوئل تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے تحفے میں ملنا والا منفرد نیلے رنگ کا مختصر لباس زیب تن کیا ۔

اداکارہ نے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جسے دیکھ کر صارفین ہمیشہ کی طرح تنقید کے تیر برسانے لگے لیکن اب آگے سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی قرارا جواب مل گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے اختتامی دن پر ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ورچوئل تقریب کے لیے منفرد لباس پہنا۔لیکن عائشہ عمر نے بعد ازاں اپنے لباس کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں مذکورہ لباس فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دو نئی لڑکیوں نے تحفے کے طور پر دیا تھا جو انہین بے حد پسند آیا لیکن ان کی یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بلکل ہضم نہیں ہوئی ۔

عائشہ عمر نے مذکورہ لباس کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سال 2020 کو ایک منفرد سال قرار دیا اور لکھا کہ اس میں بہت سارے لوگوں نے اپنے پیارے کھوئے اور کئی لوگ بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے دور رہے جب کہ کئی لوگوں کا روزگار ختم ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ کی جانب سے مذکورہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد انہیں بولڈ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ خواتین کو مختصر لباس پہننے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر کامنٹس کرکے خوب تنقید کے تیر برسائیں۔

ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر الزام لگایا کہ وہ بولڈ لباس پہن کر خواتین کو ترغیب دے رہی ہیں کہ خواتین اپنا جسم دکھائیں اور اس عمل کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر یہ لباس نہیں پہنا اور نہ ہی مذکورہ لباس کسی تشہیر کا حصہ ہے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سوشل میڈیا کی جانب سے ہر بار شوبز ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس بار اداکارہ عائشہ عمر نے تنقید کرنے والوں کو شٹ آپ کال دے دی ہے ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *