راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستانی معیشت سے متعلق نوید سنادی، آئی ایم ایف نے سال 2021 میں پاکستانی معیشت کی مرحلہ وار بحالی کی امید ظاہر کی ہے۔
غانیہ نورین
سال 2020 گزر گیا جہاں نئے سال کے آغاز پر عوام آئندہ دنوں میں خوشی اور نئی امنگوں کا انتظار کررہے ہیں ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے معیشت سے متعلق خوشخبری سنادی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے ’’پالیسی ٹریکر‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2020 میں پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ کی یومیہ شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر تھی تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجہ میں جولائی سے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اگست و ستمبرمیں یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوگئی اورنومبر کے وسط سے کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد میں دوبارہ اضافے کا رجحا ن شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2020 کے لیے پاکستان کی اقتصادی نمو کا اندازہ منفی 0.4 فی صد لگایا گیا تھا تاہم مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کے مرحلہ وار بحالی کی راہ پر گامزن ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کیلئے بھی پاکستان کی حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، عوامی اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی بندش شامل ہے۔ پاکستان کی حکومت نے معاشرے کے غریب اور کم زور طبقات کو وبا کے اثرات سے بچانے اور معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے 24 مارچ کو 1240 ارب روپے کا امدادی پیکیج جاری کیا جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
The Queen's husband, Prince Philip, has died rava.pk/ur/2021/04/09/the-quee… #QueenElizabethII #PrincePhilip… twitter.com/i/web/status/13804…
New Zealand PM Jacinda Ardern bans entry of Indian travellers due to COVID-19 surge rava.pk/ur/2021/04/09/new-zeal…… twitter.com/i/web/status/13804…
Withdraw your statement, otherwise you are not my Prime Minister, Amna Ilyas gets angry with Imran Khan… twitter.com/i/web/status/13804…
Trailer of Fawad Alam's film "Khudkush Mohabbat" takes the internet by storm! rava.pk/ur/2021/04/09/trailer-… #FawadAlam… twitter.com/i/web/status/13804…
How long will business centers remain closed in Karachi? rava.pk/ur/2021/04/09/how-long… #Karachi #Markets #Coronavirus… twitter.com/i/web/status/13804…
Your email address will not be published. Required fields are marked *