کورونا کی دوسری لہر بے قابو: انگلش کرکٹر بھی شکار

کورونا کی دوسری لہر بے قابو: انگلش کرکٹر بھی شکار

24 views

سری لنکا میں موجود انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ دس روز کیلئے قرنطینہ ہوچکے ہیں۔

غانیہ نورین

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے ’معین علی اب سری لنکن حکومت کے پروٹوکول کے مطابق دس روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

اتوار کے روز 3 جنوری کو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچی تھی اور ٹیسٹ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو اسپرے کے ذریعے ڈس انفیکیٹٹ کیاگیا تھا۔ بورڈ کے مطابق کریس ووکس ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے تھے اس لیے انہیں بھی آئسولیشن کے علاوہ مزید ٹیسٹوں سے گزرنا پڑے گا۔

معین انگلینڈ کے 18 رکن سکواڈ کا حصہ ہیں جو سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا پہنچا ہے۔ گال میں ہونے والی یہ سیریز 14 جنوری سے شروع ہو رہی ہے۔ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کا آج دوسری بار ٹیسٹ کیا جائے گا جب کہ ٹیم پہلے تربیتی سیشن میں بدھ کو حصہ لے گی۔

کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ کو جنوبی افریقہ کا دورہ بھی مختصر کرنا پڑا تھا، اس کے بعد سری لنکا میں مارچ میں ہونے والی سیریز کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

انگلینڈ میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد سری لنکا میں انگلینڈ سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے باوجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے چارٹرڈ طیارے کو داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *