وزیرصحت کی زیر صدارت کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح

وزیرصحت کی زیر صدارت کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح

13 views

وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

اس پولیو کیمپین میں سندھ بھر میں 9 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں سے کراچی میں رہائش پذیر بچوں کی تعداد 2 ملین سے زیادہ ہے۔وزیر صحت کے ہمراہ ای او سی کی کور ٹیم کے ممبران اور ڈی ایچ او ساؤتھ ڈاکٹر راج کمار بھی موجود تھے۔

انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اور گفٹ بھی تقسیم کیے۔

اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ والدین سے گزارش ہے کہ اس مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

ایمرجنسی آپریشن سنٹر براے پولیو سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 11 جنوری سے 17 جنوری2021 تک پولیو مہم چلائی جائے گی ۔

اس مہم میں سندھ کے 29 اضلاع میں 90 لاکھ 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ان میں سے 20 لاکھ سے زیادہ بچے کراچی میں مقیم ہیں۔ 6 ماہ سے 59 ماہ تک کے بچوں کو وائٹمن اے بھی دی جائے گی۔

اس مہم کے دوران ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا جس میں پولیو ورکرز کا ماسک پہننا اور تعیناتی سے قبل بخار چیک کرانا، بچوں کو براہ راست نہ سنبھالنا، گھروں میں داخل نہ ہونا، اہل خانہ کے ساتھ محدود وقت گزارنا اور قلم یا کہنی کے ساتھ دروازے پر کھٹکھٹانا شامل ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *