نشان ہلال پاکستان، ترک وزیرخارجہ کے نام

نشان ہلال پاکستان، ترک وزیرخارجہ کے نام

17 views

ترکی اور پاکستان کی دوستی کا ایک اور بڑھتا ہوا قدم ترک وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر صدر علوی نے جناح ہال میں منعقدہ تقریب میں چاوش اولو کو نشانِ “ہلالِ پاکستان” پیش کیا۔

صبحین عماد

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہیں۔

اسلام آباد میں مصروفیات کے دوران سب سے پہلے پاکستان کے صدر عارف علوی نے ان کے ساتھ ملاقات کی۔

صدر علوی نے جناح ہال میں منعقدہ تقریب میں چاوش اولو کو نشانِ “ہلالِ پاکستان” پیش کیا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارتی، اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پرزور دیا۔

پاکستان اور ترکی کے مابین تعلیمی شعبہ میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے دستخط کئے۔

مذاکرات سے متعلق سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” میں نے صدر علوی کو صدر ایردوان کی طرف سے نیک تمناوں سے آگاہ کیا۔ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ہم اپنے بہترین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔ نشانِ ہلالِ پاکستان میرے لئے باعث فخر اعزاز ہے۔ترکی۔ پاکستان بھائی چارہ زندہ باد”۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *