وزیراعظم کی مقتول اسامہ ستی کے والد سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات

وزیراعظم کی مقتول اسامہ ستی کے والد سے پی ایم ہاؤس میں ملاقات

77 views

انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے معصوم اسامہ ستی کے والدین کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے ہوئی ۔

غانیہ نورین

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے اسامہ ستی کےاہلخانہ سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے اسامہ ستی کےلیےفاتحہ خوانی کرتے ہوئے ہوئے تحقیقات سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم عمران خان نے واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاسامہ ستی کے والد کو فون کر کے کیس انکوائری رپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا وزارت داخلہ کی طرف سےانکوائری کمیٹی کی رپورٹ دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کوآگے بجھوایا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم،کابینہ کافیصلہ ہےستی کےوالدجیسےتحقیقات چاہیں حکومت مددکرےگی، ہائی کورٹ کےجج سے انکوائری کرانی ہے تو جواب کا منتظر ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ اطلاع دیں تووزارت داخلہ کی طرف سےوزارت قانون کوخط لکھوں گا ، تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کےقتل کاواقعہ بہت بڑا اورقابل مذمت ہے ، آزاداور مکمل تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں ، اولین ترجیح ہے کہ اسامہ ستی کےوالداور ان کا خاندان مطمئن ہو۔

اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسامہ ستی کیس کے تفتیشی افسر پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے اپنا اعتراف جرم کرلیا ہے۔ جس پر عدالت نے ملزموں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں : اسامہ ستی کیس: انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزموں کا اعتراف جرم

اسامہ ستی کیس

سال 2021 کا آغاز ایک دردناک واقعہ کیساتھ ہوا، 2 جنوری کو اسلام آباد کے علاقے سیکٹر فائیو جی میں انسداد دہشت گردی کے فورس کے اہلکاروں کی طرف سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں طالب علم اسامہ ندیم سی ہلاکت واقع ہوگئی۔

فائرنگ کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ  گاڑی روکنے کے اشارے پر اسامہ نے ڈر کے گاڑی نہیں  روکی اور سکیورٹی اہلکاروں نے   پہلے سے موجود اطلاعات کے شہبے میں گولیاں  چلادیں  ۔

واقعے کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اسامہ ستی کے انصاف کیلئے ایک مہم بھی چلائی گئی تھی جس پر چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے عدالتی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فصیل شہر پر تازہ لہو کے چھینٹے ہیں: راوا اسپیشل

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *