راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
اس وقت دنیا کی تمام طاقتیں اپنا زیادہ تر زور ٹیکنالوجی کی ففتھ جنریشن (5 جی) پر لگارہی ہے کیونکہ فائیو جی کے حصول کا مطلب مستقبل میں دنیا پر حکمرانی کرنا ہے۔
غانیہ نورین
فائیو جی موجودہ فور جی نیٹ ورک کی کارکردگیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز رفتار ہے، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو ڈیٹا منتقل کرنے لیے چند سیکنڈز درکار ہونگے یعنی صارف فلمیں ، ایپس ، بھاری میڈیا فائلز اور سوفٹ ویئرز وغیرہ باآسانی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 5 جی تھری ڈی فلمیں ، گیمز اور الٹرا ہائی ڈیفینیشن (یو ایچ ڈی) مواد جیسی سہولیات بھی فراہم کریں گا۔ 5 جی میں اٹھائیس سے ایک سو گیگا ہرٹز کے درمیان فریکسوئنسیز استعمال کی جائیں گی ۔
فائیوجی ٹیکنالوجی کے ذریعے مواصلات کے نظام میں کافی حد تبدیلی آئے گی جس کے ذریعے سفر کے نظام کو محفوظ بنایا جائے گا۔ بسیں ،کاریں اور ٹرالرز ایک دوسرے سے رابطے میں ہونگے جبکہ ٹریفک کے قوانین کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور اس کی مدد سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور رش جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ الیکڑک ٹرین اور بسوں کی تخلیق میں بھی اضافہ ہوگا جس سے طویل راستوں کا سفر منٹوں میں سمٹ کر رہ جائے گا۔
نظام صحت میں بھی فائیو جی ٹیکنالوجی کارآمد ثابت ہوگا، میلوں بیٹھے ڈاکٹرز ففتھ جنریشن ٹیکنالوجی کے ذریعے صحت کے مسائل کو حل کرسکے گے، جبکہ ساتھ ہی مشکل ترین انسانی اعضاء کی سرجری بھی انجام دے سکے گے۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اسپتال ریموٹ سرجری کو ترجیح دے سکتے ہیں ، اس کے علاوہ میڈیکل ریسرچ میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
فائیوجی کے ذریعے روبوٹک ٹیکنالوجی کو بھی ترقی ملے گی، جس کے بعد صنعتی شعبے میں خودکار مشینری کی ضروریات بڑھ جائے گی تاہم ہزاروں کی تعداد میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
فائیو جی میں مختلف انواع کی نئی ٹیکنالوجیز شامل ہیں جو فزیکل، ڈیجیٹل، بائیولوجیکل دنیائوں کو یکجا کر رہی ہیں اور تمام شعبوں، معیشتوں و صنعتوں پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے بارے میں تصورات کو بھی چیلنج کر رہی ہیں۔
فائیو جی میں مصنوعی ذہانت کو پروان دیا جائے گا، مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت بہت سی جگہوں پر مختلف فیصلے لینے کیلئے استعمال ہونگے جن میں عدالتیں، ہیلتھ کیئر کے ادارے اور مالی ادارے شامل ہیں۔
ساتھ ہی اس ٹیکنالوجی کی مدد سے قومی سلامتی کے فروغ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعے جنگ کی منصوبہ بندی بھی کی جاسکتی ہے یعنی مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو مصنوعی ذہانت سے کنٹرول کیا جائے گا۔
سویڈن کی ٹیلی کمیونیکیشن کمیپنی کا کہنا ہے کہ 2024 میں دنیا کی 40فیصد آبادی فائیو جی پر انحصار کرےگی جبکہ اس وقت جنوبی کوریا ،امریکا اور چین کے مختلف حصوں میں صارفین اس ٹیکنالوجی سے آراستہ ہورہے ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Air Chief calls on state ministers os SriLanka rava.pk/editors-choice/air-chi… @DGPR_PAF #PAF #PakistanAirforce #SLAF… twitter.com/i/web/status/13681…
The second trial flight of Space X's #Starship also failed.
.
.
.
Find Out More
rava.pk/ur/2021/03/04/spacexs-…
Bakha… twitter.com/i/web/status/13673…
How long will the poor get #married after #selling their houses? How long will the #daughters eat this dowry like… twitter.com/i/web/status/13673…
Pakistan's famous Naat Khawan Alhaj Saeed Hashmi died in Karachi due to long illness. rava.pk/ur/2021/03/03/well-kno…… twitter.com/i/web/status/13673…
Absurd Alert: Twitter Believes Fahad Mustafa is Deepika Padukone Minus the Beard the Beard
… twitter.com/i/web/status/13670…
Your email address will not be published. Required fields are marked *