انڈونیشیا: زلزلے سے بڑے پیمانے میں تباہی،35افراد ہلاک

انڈونیشیا: زلزلے سے بڑے پیمانے میں تباہی،35افراد ہلاک

22 views

انڈونیشیا میں 2۔6 عشاریہ کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ، دردناک حادثے میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے۔

غانیہ نورین

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کے روز انڈونیشیا کے  دارالحکومت جکارتہ کے مشرق میں واقع جزیرے سولاویسی میں 6 اعشاریہ 2 کا زلزلہ آیا۔

زلزلے کا مرکز مجین شہر سے 6 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزے نے پورے جزیرے میں تباہی مچادی ہے جس کی زد میں آکر 35 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہے۔

دوسری جانب سے زلزلے کے باعث ہونے والی لینڈسلائیڈنگ سے تین سو سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں ، حکومت کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہے۔

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ دس ہزار سے زائد افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیئے گئے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *