حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

130 views

حکومت نے مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اپنی سفارشات  پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دیدی۔

غانیہ نورین

سال 2021 میں بھی حکومت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی، سال نو کے آغاز کے بعد ہی دوسری مرتبہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ تجویز دی تھی ۔ جس کی منظوری  وزیراعظم عمران خان نے دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی تھی۔جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *