جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

58 views

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

غانیہ نورین

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ میں محمد رضوان، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبد اللہ شفیق، آغا سلیمان، سعود شکیل، کامران غلام، ساجد خان، تابش خان، حارث رؤف، ایم نواز، نعمان علی اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت جارحانہ بلے باز بابر اعظم کریں گے، پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے ظفر گوہر، شان مسعود ، محمد عباس امام الحق ،شاداب خان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *