بچوں کی دل کی آواز شفقت محمود دھوکےباز ۔۔

بچوں کی دل کی آواز شفقت محمود دھوکےباز ۔۔

172 views

حکومت نے 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا

صبحین عماد

جبکہ پہلی سے آٹھویں کلاسز کو کھولنے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا اس خبر نے آتے ہیں جلتی ہر تیل کا کام کیا بچوں کے وزیر اعظم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھولنے کی خبر کا اعلان کرکے بچوں کے دل ہی توڑ دیے

 شفقت محمود نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی، یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے تدریس کا عمل شروع کرے گی آج ہونے والے اجلاس کا انتظار طلبہ برادری گزشتہ روز سے کررہی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی شفقت محمود کے خوب چرچے رہے ایسے میں سوشل میڈیا پر شفقت محمود کے نام کا ٹاپ ٹرینڈ زیر گردش ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر مزاح تبصرے کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا میمزگینگ نے انٹرنیٹ کو مزاحیہ پوسٹ اور تصاویر سے بھر دیا، کہی شفقت محمود کو شفقت نہ دکھانے پر دکھ کا اظہار کیا  تو کہی شفقت محمود کو دھوکے باز کا لقب ہی دے دیا

نومبر سے چھٹییوں کے مزے لوٹنے والے طلبہ پر تعلیمی ادارے کھلنے کی خبر کسی بم کی طرح گری ہے اور اب وہی بچے جنہوں نے شفقت محمود کو اپنا وزیر اعظم مان لیا تھا اب دل ٹوٹ جانے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کررہے ہیں،

اسکول کھلنے کا فیصلہ تو ہوگیا لیکن سوشل میڈیا پر مزیدار چٹکلوں اور پوسٹوں سلسلہ ابھی بھی جاری ہے اور طلبہ برادری شدید دکھ سے دو چار ہیں بچوں پر شفقت برسانے والے شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ وہ مثال سچ کردی ہے “شفقت محمود راک بچے شاک

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *