بھارتی دہشت گردی مہم کا پردہ چاک ہوچکا ہے: وزیراعظم عمران خان

بھارتی دہشت گردی مہم کا پردہ چاک ہوچکا ہے: وزیراعظم عمران خان

28 views

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‏بھارتی شہ پر پاکستان میں کی جانےوالی دہشتگردی،کشمیر میں اس کےمظالم اور 15 برس سےہمارےخلاف برپا اس کی ڈس انفارمیشن مہم کا پردہ چاک ہوچکاہے۔

غانیہ نورین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ 2019 میں جنرل اسمبلی سےاپنےخطاب میں میں نے بتایا کہ سفاک مودی سرکار نے بالاکوٹ واقعہ کو کیسےاپنی انتخابی فتح کیلئے استعمال کیا۔ اب اپنی سیاہ کاریوں کےحوالے سےمشہور بھارتی صحافی کی تازہ ترین خط و کتابت (کمیونیکیشن) سےمودی سرکار اور بھارتی میڈیا کےمابین ناپاک گٹھ جوڑ بےنقاب ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے خود مودی سرکارکے ساتھ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے، پاکستان بھارت کےجارحانہ عزائم اور مودی سرکاری کی سفاکیت سے پردہ اٹھاتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ‏بھارتی شہ پر پاکستان میں کی جانےوالی دہشتگردی،کشمیر میں اس کے مظالم اور 15 برس سےہمارےخلاف برپا اس کی ڈس انفارمیشن مہم کا پردہ چاک ہوچکاہے۔اب ہندوستانی میڈیانےخود وہ ناپاک گٹھ جوڑ بےنقاب کیاہےجوہمارےجوہری خطے کو اس تنازع کی جانب دھکیل رہاہےجس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ ‏

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں دہرا دوں کہ میری حکومت پاکستان کیخلاف بھارت کے جارحانہ عزائم اور مودی سرکار کی سفاکیت سےپردہ اٹھاتی رہے گی۔ قبل اس کےکہ مودی سرکار اپنی حماقتوں سے ہمارےخطے کو اس تنازع کا شکار کردے جس پر یہ قابو نہیں پاسکتی، عالمی برادی بھارت کو اس کے تباہ کن عسکری ایجنڈےپر پیش قدمی سےباز رکھے۔

خیال رہے کہ بھارت کے متنازع ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹر آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کی واٹس ایپ کی چیٹ لیک ہوئی جس میں ثابت ہوا کہ مودی سرکار نے سیاسی فائدے کے لیے عوام حتیٰ کہ فوجیوں کی بھی جانیں لے لیں۔

مزید پڑھیں: ارنب گوسوامی فاشسٹ ملک بھارت کی کٹھ پتلی

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *