پاکستان کے نام بڑا اعزاز،پاک فوج 10 طاقتورافواج میں شامل ۔۔

پاکستان کے نام بڑا اعزاز،پاک فوج 10 طاقتورافواج میں شامل ۔۔

52 views

 فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا ہے۔

گلوبل فائر پاور کے مطابق ٹاپ 10 ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جس کی طاقت میں اضافہ ہوا،  سال 2021ء کیلئے جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی پانچ درجے بہتری ہوئی ہے۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان 15 ویں سے 10ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان نے رینکنگ میں ترکی، اٹلی، مصر، ایران، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب، سپین، آسٹریلیا، اسرائیل اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑدیا ہے ۔

رینکنگ کیسے کی جاتی ہے ۔۔

رینکنگ کی بنیاد پچاس سے زائد فیکٹرز کو مد نظر رکھ کر کی جاتی ہے۔  ان فیکٹرز میں ملٹری حجم سے لے کر ملک کی فنانشل پوزیشن، جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل شامل ہیں۔فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے، چین تیسرے نمبر پر ہے رینکنگ میں بھارت بدستور چوتھے، جاپان پانچویں نمبر پر رہے۔

دنیا کی پہلی پندرہ فوجی طاقتوں میں پاکستان کے علاوہ کسی کی رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔ گزشتہ سالوں میں صرف پاکستان کی فوجی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

درجہ بندی میں مختلف شعبوں سے متعلق فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فوج کی افرادی قوت 6 لاکھ 54 ہزار ہے اور اس اعتبار سے پاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ جب کہ ہر سال ملک میں فوج میں بھرتی کی عمر کو پہنچنے والے افراد کی تعداد 43 لاکھ 27 ہزار 620 بتائی گئی ہے اور اس میں پاکستان دنیا کے چوتھے نمبر پر ہے۔

رینکنگ کے لیے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج مالی وسائل میں دنیا کئی دیگر ممالک سے پیچھے ہونے کے باوجود صلاحیتوں اور کارکردگی میں دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک  میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ سال 2021ء میں مصر، جرمنی، اسرائیل، شمالی کوریا، جنوبی افریقہ، میانمار، کولمبیا، رومانیا، میکسیکو، پیرو، ڈنمارک، عراق، شام، انگولا، بلغاریہ کی دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تنزلی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *