راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کے طلباءاور معروف گلوکاروں نے میوزیکل شو ”ساؤنڈ اسپرٹ “ میں پرفارم کرکے سماں باندھ دیا،میوزیکل پروگرام کا انعقاد آرٹس کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے میوزیل شو “ساؤنڈ اسپرٹ” کا انعقاد کیا گیا جہاں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام ایک مشترکہ کامیابی ہے جس پر کافی دنوں سے کام کیا جارہا رتھا ،اس ایونٹ میں زیادہ تر آرٹس کونسل کی میوزک اکیڈمی کے طلباءہیں جن کے ساتھ شہر کے معروف گلوکار مل کر پرفارم کر رہے ہیں ۔
صدر محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل ہر اُس فرد کو خوش آمدید کہتا ہے جو میوزک انڈسٹری میں کچھ کردکھانے کا عزم رکھتا ہے ۔
ہمارے نوجوانوں کو ایسے پلیٹ فارم نہیں ملتے جہاں وہ میوزک بنائیں اور اپنی صلاحتیں دکھائیں،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ”ساؤنڈ اسپرٹ“ میوزیکل پروگرام کے انعقاد کا مقصد اس شہر کے میوزک لورز کو موقع فراہم کرنا ہے ،آرٹس کونسل صرف اپنی اکیڈمی کے طلباءکو پروموٹ نہیں کرر ہا بلکہ یہ پلیٹ فارم ہر اُس فرد کے لئے ہے جو دنیائے موسیقی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”ساؤنڈ اسپرٹ“ کی پرفارمنسز مشرق اور مغرب کی موسیقی کے حسین امتزاج پر مبنی ہیں۔
صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مزید یہ کہا کہ آرٹس کونسل ہر اُس فرد کو خوش آمدید کہتا ہے جو کسی بھی طور پر میوزک سے وابستہ ہے ۔ان کا کہتا تھا کہ آرٹس کونسل موسیقی کے فروغ کے لئے ایسے پروگرامز کا انعقاد کرتا رہے گا ۔اس موقع پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباءنے اپنی فیکیلٹی کے ساتھ پر فارم کیا جس کے ڈائریکٹر آفاق عدنان ہیں جبکہ پروگرام کے کریٹیو ہیڈ احسن باری تھے ۔
میوزیکل پروگرام کو چار چاند معروف گلوکاروں نتاشا بیگ،شالوم زاویر،عزیز قاضی ،اوج بینڈ، اے سی ایم اے بینڈ اور رسل ڈیسوزا کی شاندار پرفارمنس نے لگائے پروگرام کے اختتام پر آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے طلباءنے اپنے اساتذہ کے ساتھ مل کر گرینڈ پرفارمنس دی جس سے شائقین بے حد لطف اندوز ہوئے ۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Air Chief calls on state ministers os SriLanka rava.pk/editors-choice/air-chi… @DGPR_PAF #PAF #PakistanAirforce #SLAF… twitter.com/i/web/status/13681…
The second trial flight of Space X's #Starship also failed.
.
.
.
Find Out More
rava.pk/ur/2021/03/04/spacexs-…
Bakha… twitter.com/i/web/status/13673…
How long will the poor get #married after #selling their houses? How long will the #daughters eat this dowry like… twitter.com/i/web/status/13673…
Pakistan's famous Naat Khawan Alhaj Saeed Hashmi died in Karachi due to long illness. rava.pk/ur/2021/03/03/well-kno…… twitter.com/i/web/status/13673…
Absurd Alert: Twitter Believes Fahad Mustafa is Deepika Padukone Minus the Beard the Beard
… twitter.com/i/web/status/13670…
Your email address will not be published. Required fields are marked *