sugar1

 چینی کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ

93 views

ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت متحرک ہوگئیں، حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے چینی درآمد کرنے پر غور شروع کردیا۔

غانیہ نورین

سال 2021 میں ملک میں مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے حکومت پاکستان نے کمر کس لی، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے تفصیلات بتادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حماد اظہر نے لکھا کہ 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ عبوری تخمینہ کے مطابق چینی کی مقامی پیداوار گزشتہ سیزن کی نسبت زیادہ رہے گی جبکہ چینی درآمد کی تجویز گزشتہ اسٹاک میں کمی کی وجہ سے زیر غور ہے۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن کو صوبوں کی مشاورت سے چینی جلد درآمد کرنے اور سبسڈی کنٹرول ریٹ پر چینی کے اجراء کی سفارش کی جائے گی۔

دوسری جانب کین کمشنرز پنجاب نے فی الحال چینی اور گنّے کی وافر سپلائی کی اطلاع دی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *