پاکستان کی پہلی اداکارہ ریما خان نے کورونا ویکسین لگوالی ۔۔۔

پاکستان کی پہلی اداکارہ ریما خان نے کورونا ویکسین لگوالی ۔۔۔

165 views

پاکستان کی لیجنڈ مشہور و معروف اداکارہ ریما خان نے عالمی وبا کورونا سے بچاو کے لیے کورونا ویکسین لگو لی ۔

صبحین عماد

ریما خان کورونا ویکسین لگوانے والی پاکستان کی پہلی اداکار ہیں ریما خان نے ویکسین کے حوالے سے اپنے انسٹا گرام پر ایک وڈیو  شیئر کی جس میں انہوں نے ویکسین کے حوالے سے بتایا اور اپنی طبیعت کا بھی بتایا کہ وہ ویکسن لگوانے کے بعد بہتر ہی محسوس کررہی ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔

—فوٹو:اسکرین شاٹ

عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحت مند اور خوبصورت رہیں

اوڈیو پوسٹ کرنے کے  بعد ان کے لاکھوں چاہنے والوں نے بھی ان کی صحت کے حوالے نیک خواہشات کا اظہار کیا

خیال رہے کہ اداکارہ ریما خان ان دنوں امریکا میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں اور انہوں نے امریکا ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔

ویکسین سے قبل بھی اداکارہ ریما خان نے بھی ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے اس حوالے سے بتایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے جارہی ہوں، یہ بہت اہم ہے میری دعا ہے کہ ویکسین جلد از جلد پاکستان بھی آئے’۔

ریما خان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ تمام لوگ ضرور ویکسین لگوائیں نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *