کئی ماہ بعد جیک ما منظرعام پر،علی بابا کے حصص میں بھی تیزی

کئی ماہ بعد جیک ما منظرعام پر،علی بابا کے حصص میں بھی تیزی

54 views

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل معروف چینی تاجر جیک ما کئی ماہ بعد منظرعام پر آگئے، جیک ما گزشتہ برس سے پراسرار طور پر لاپتہ تھے۔

غانیہ نورین

تقریباً 51 ارب ڈالر اثاثوں کے ساتھ، 56 سالہ جیک ما کا شمار دنیا کے مالدار ترین افراد میں ہوتا ہے، انہوں نے سال 2018 میں علی بابا کمپنی کا خیرباد کہہ دیا تھا اور آئندہ کی زندگی چین میں تعلیم کے فروغ اور مختلف تعلیمی منصوبوں میں واقف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جیک ما پہلے انگریزی کے استاد تھے جنھوں نے متعدد تجربات میں ناکامی کے بعد بھی ہار نا مانی اور چین کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی علی بابا کی بنیاد رکھی ۔ جس نے وقت کے ساتھ آن لائن کاروباری اور تجارتی کمپنیوں میں اپنا ایک مقام بنالیا۔

معروف آن لائن ای کامرس کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹو اور شریک بانی جیک ما گزشتہ سال اکتوبر سے پراسرار طور پر لاپتہ تھے۔

انہیں آخری بار چین کے ریگولیٹری نظام پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان کے پراسرار طور پر غائب ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع  ہوا تھا۔

آج پہلی بار جیک ما چین کے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیو میں دکھائی دیئے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق جیک ما نے چین کے دیہی علاقوں میں منعقد ہونے والے ٹیچرز کے حوالے سے ایک سوشل ویلفیئر پروگرام میں آن لائن شرکت کی تھی۔ جہاں وہ درجنوں اساتذہ سے خطاب کررہے ہیں۔

دوسری جانب جیک ما کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹ میں یں ’علی بابا‘ کے حصص کی قیمت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *