راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، علامات ظاہر نا ہونے پر بھی میں نے خود کو اہلخانہ سے الگ کرلیا تھا۔
غانیہ نورین
جان لیوا کورونا وائرس دنیا بھر میں جہاں عام انسانوں پر حملہ آور ہوا وہیں شوبز شخصیات سمیت معروف کھلاڑی بھی اس موذی وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
کھیلوں کی دنیا کا ایک بڑا نام بھارتی ٹینس اسٹار اور سابق قومی کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنا جادو ٹینس کورٹ میں تو اکثر دکھاتی رہتی ہیں مگر ساتھ ہی وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ فوٹو شیئر کی جس میں انہوں نے خود کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور قرنطینہ کی درد ناک کہانی بتائی۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھی اب رب باری تعالیٰ کی مہربانی سے بالکل ٹھیک ہوں، یہاں اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔
بھارتی ٹینس اسٹار نے بتایا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھ میں کورونا کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن میں پھر بھی میں خود کو الگ تھلگ کرلیا تھا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں قرنطینہ کے درد ناک مراحل کو بیان کیا،جس میں مشکل ترین مرحلہ اپنے بیٹے اذہان سے دوری تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتیں کہ فیملیز کن حالات سے گزرتی ہیں جب گھر کا کوئی فرد الگ تھلگ ہسپتال میں داخل ہو۔
ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس سے گزرنے کے تجربے کوخوفناک بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے یقینی کی صورتحال تھی، جب ہر روز وائرس کی نئی علامت سامنے آ رہی ہوں تو اگلے لمحے کیا توقع کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس بے یقینی کی صورتحال سے نمٹنا نہ صرف جذباتی بلکہ دماغی اور جسمانی طور پر بھی انتہائی مشکل تھا۔
ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں، لیکن اپنی فیملی سے دور رہنا سب سے خوفناک بات تھی۔
وائرس کوئی مذاق نہیں ہے، تمام تر حفاظتی تدابیر اپنانے کے بعد بھی ہوگیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے فالوورز کو ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے کی تلقین کی تاکہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Air Chief calls on state ministers os SriLanka rava.pk/editors-choice/air-chi… @DGPR_PAF #PAF #PakistanAirforce #SLAF… twitter.com/i/web/status/13681…
The second trial flight of Space X's #Starship also failed.
.
.
.
Find Out More
rava.pk/ur/2021/03/04/spacexs-…
Bakha… twitter.com/i/web/status/13673…
How long will the poor get #married after #selling their houses? How long will the #daughters eat this dowry like… twitter.com/i/web/status/13673…
Pakistan's famous Naat Khawan Alhaj Saeed Hashmi died in Karachi due to long illness. rava.pk/ur/2021/03/03/well-kno…… twitter.com/i/web/status/13673…
Absurd Alert: Twitter Believes Fahad Mustafa is Deepika Padukone Minus the Beard the Beard
… twitter.com/i/web/status/13670…
Your email address will not be published. Required fields are marked *