کراچی میں رہے اور یہ کھانے نا کھائےتو کیا کھایا۔۔؟؟

کراچی میں رہے اور یہ کھانے نا کھائےتو کیا کھایا۔۔؟؟

3169 views

کاغذ کی پلیٹوں میں کھانے کا تقاضہ ہے
حالات کے شانے پہ کلچر کا بوجھ سارا ہے

کراچی کو دنیا کے دیگر شہروں سے جو چیز منفرد بناتی ہے وہ اس کے انوکھے، لاجواب اور بہترین کھانے ہیں۔ تقسیم کے بعد سے کراچی میں آکر آباد ہونے والی مختلف تہذیبوں کے بہترین کھانے اور ذائقے آج بھی اس شہر کی شان و شوکت میں اضافہ کرتے ہیں۔

صبحین عماد

اس روشنیوں کے شہر میں رات گئے تک رونقوں کے ساتھ ساتھ گھر سے باہر کھانا کھانے اور دوست احباب کی دعوت کرنے کے لیے ان گنت ہوٹل، ریسٹورانٹس اور مہنگے سستے ڈھابے موجود ہیں جہاں طرح طرح کے مزیدار اور لذیذ کھانے آپ کے منتظر ہیں۔

کراچی آنے والے ان فوڈ اسٹریٹس کے کھانے ضرور کھائیں

کراچی کا باربی کیو ۔۔

کراچی میں کھانوں کے ہزاروں ہی  ذائقے موجود  ہیں جن میں سے بہت سارے آپ نے ابھی تک نہیں چکھے ہوں گے،کراچی صرف تکہ بوٹی کا ہی مرکز نہیں ہے بلکہ یہاں کوئلوں پر بھنے ہوئے درجنوں پکوان دستیاب ہیں، یہاں متعدد ایسے ریسٹورانٹس موجود ہیں جن کی کمائی انحصار صرف باربی کیو یعنی کوئلوں پر بھنے ہوئے کھانوں پر ہے۔

قربانی کے بعد بار بی کیو کا اہتمام

وہ ایک مثال دی جاتی ہے نا کہ کراچی آئے اور کراچی کے کھانے نا کھائے تو پھر کراچی آئے کیوں تو اسی طرح کراچی آئے اور کراچی کا باربی کیو نا کھایا تو پھر کھایا ہی کیا ؟ کراچی کی بہاری بوٹی ،تکہ بوٹی ،ملائی بوٹی ،تکہ،کباب فرائے ،گولہ کباب،شامی کباب ،سیخ کباب ،دھاگہ کباب کے علاوہ بھی کوئلوں پر بنائے جانے والے متعدد ایسے کھانے ہیں جنہیں بار بار کھا کر بھی انسان کا دل نہیں بھر سکتا مزا ایسا کہ انگلیاں چاٹنے پر مجبور کردے ۔

وہاڑی کا مشہور چھیکا تکے والا

چائے کے ڈھابے۔۔۔

شہر قائد کی یہ خاصیت رہی ہے کہ کراچی میں لزیز کھانوں کے ساتھ ساتھ ایک چیز بہت اہم ہے جو کراچی میں رہنے والوں کی اولین پسند کے ساتھ ساتھ اہم جز بھی ہے وہ ہے کڑک چائے کے ڈھابے ،کراچی کی عوام کا رات گئے تک چائے کے ہوٹلوں پر یٹھنا کراچی کی رونقوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی میں ان ڈھابوں نے بھی اپنی ایک الگ ہی پہچان بنا رکھی ہے ۔

چائے خانے، ادبی مراکز زمانہ رفتگاں کا شکار

چٹورے کھانے۔۔

کراچی صرف اپنے بھاری بھرکم اور مرغن کھانوں کی وجہ سے ہی مشہور نہیں ہے بلکہ یہاں کی ہلکی پھلکی غذائیں اور ٹھیلے خوانچے پر بکنے والے بازاری کھانے بھی چٹورے افراد میں بہت مقبول ہیں۔ یہاں کے سموسے، پکوڑے، چنا چاٹ، دہی بڑے،گول گپے اور پاپڑی چھولے بھی بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

DAHI BHALLA Chana Chaat - BHEL PURI in Street Food of Karachi Pakistan | Food, Chaat, Pakistani food

کراچی میں سموسوں کی نت نئی اقسام کے ساتھ ساتھ رول جلیبی پکوڑے بھی خاصے مقبول ہیں جو شام کی چائے کے ساتھ کھانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ چکن اور بیف قیمے اور مسالوں کے بہترین امتزاج سے بنے یہ زردی مائل سنہری اور تکونے سموسے،اور کرارے گرما گرم پکوڑے  چٹنی یا ساس کے ساتھ کھائیں تو ان کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ کراچی میں شام کے وقت ایک الگ ہی رونق دیکھنے کو ملتی ہے جب جگہ جگہ بیکری کے باہر بڑی سی کڑھائی سے گرما گرم سموسے رول پکوڑے جلیبی کی خوشبو چار سو پھیلتی ہے تو وہ کسی کا بھی دل للچانے کے لیے کافی ہوتے ہیں ۔

ماہ رمضان میں افطاری و سحری کا خاص اہتمام | آواز پاكستان

فاسٹ فوڈ کے ششکے ۔۔

دنیا بھرمیں فاسٹ فوڈ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور بچے، بڑے، خواتین و حضرات سبھی مزے لے لے کر یہ لذیذ فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی فاسٹ فوڈ کو پسند کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں یہاں بھی ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگ فاسٹ فوڈ شوق سے کھاتے ہیں۔ دیسی کھانوں کا مزہ اپنی جگہ مگر فاسٹ فوڈ میں شامل برگر اور پیزا ،بروسٹ اپنے لاجواب ذائقے اور غذایئت کے باعث پاکستانی لوگوں میں بے حد مقبول ہے۔

Could ghost kitchens and deliveries be the Covid-19 cure for SA's fast food industry? - Insight Survey

پاکستان میں اب دنیا کی مقبول ترین فاسٹ فوڈ چینز کی برانچیں کھل چکی ہیں جن کے کھانے یہاں انتہائی شوق سے کھائے جاتے ہیں۔جبکہ آپکو اب کراچی کی ہر دوسری جگہ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ ضرور مل جائیگا  دنیا کی مشہور فاسٹ فود چینز کے علاوہ بھی پاکستان میں خالص پاکستانی برانڈ نے بھی فاسٹ فوڈ کی دنیا میں بھی خوب نام بنا لیا ہے اور برگر،پیزا،بروسٹ جییسے کھانوں میں بھی جدت پیدا کرکے اسے مزید لذیذ بنا دیا ہے جو کراچی کے شہریوں کے مزاج اور زائقے کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

How To Fry Chicken In A Deep Fryer

دیسی کھانے ۔۔

ویسے تو ہر شہر ہی اپنے چند خاص پکوانوں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے جیسے لاہور کی فرائڈ فش مشہور ہے جبکہ کوئٹہ کی سجی بے حد پسند کی جاتی ہے اور پشاور کی کڑاھی نہایت لذیذ ہوتی ہے لیکن کراچی میں کوئی ایک ڈش نہیں جو مشہور ہو بلکہ یہاں پاکستان بھر میں شوق سے کھائے جانے والے نہایت لذیذ پکوان پکائے جاتے ہیں۔

Eating to the rhythm of the spatulas in Pakistan… – Telling Food!

کراچی کی شاہراہوں پر بنے مزیدار دیسی کھانوں کے ہوٹل سے آتی خوشبو اور دھویں میں پھیلی کوئلوں کی مہک اپنی طرف کھینچتی ہے۔

Lahore's Food Safety Czar Declares 'War' On Unhygienic Food : The Salt : NPR

کراچی کے لزیز کھانوں کی ایک لمبی فہرست ہے لیکن کراچی کی بریانی ،نہاری ،فش ،دال چاول ،کڑھا ئی ،انڈے والا برگر کا تو کوئی ثانی ہی نہیں اب کراچی میں رہنے والوں کے تو دن رات انہیں کھانوں سےلطف اندوز ہوتے رہتے ہیں اب آپ بھی کبھی کراچی آئیں تو یہاں کے کھانے سے انصاف ضرور کیجیے گا ۔

معیار امارت سے شعروں کو نہیں ناپو
روٹی مری باسی ہے لہجہ مرا تازہ ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *