راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا سورج غروب ہوگیا، ڈیموکریٹک ریپبلکن پارٹی کے جوبائیڈن وائٹ ہاؤس کی کرسی پر براجمان ہوگئے ہیں۔
غانیہ نورین
امریکہ کے 46 ویں صدر جوبائیڈن کا وائٹ ہاؤس میں پہلے دن کا آغاز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کو تبدیل کرکے کیا، انہوں نے ٹرمپ کے متنازع صدارتی حکم نامہ کو ختم کردیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور سی این این کے مطابق بائیڈن نے بدھ کو 17 ایگزیکٹیو اور دو ایجنسی آرٹرز پر دستخط کیے ہیں۔
٭ ان ایگزیکٹو آرڈرز میں امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روکنا
٭ وفاقی حکومت میں اقلیتی گروہوں کے لیے تنوع اور مساوات بڑھانے کی کوششیں
٭ عالمی ادارہ صحت میں امریکہ کو شامل رکھنا
٭ ماحولیات کے تحفظ کو بڑھانا
٭ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنا ہے
٭ مسلم ممالک پر لگائی پابندیوں کا خاتمہ
٭ ایک کروڑ دس لاکھ غیرقانونی تارکینِ وطن کے لیے امریکی شہریت کی راہ ہموار کرنا
جو بائیڈن کی جانب سے جاری صدارتی حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں وفاقی مقامات اور بین الریاستی سفر کے دوران ہر فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز کیپیٹل ہل میں انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، ڈیمو کریٹک ریپبلکن پارٹی کے جوبائیڈن نے بطور 46ویں امریکی صدر کا حلف اٹھا لیا، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹ نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن سمیت سیاسی رہنمائوں نے شرکت کی۔
جو بائیڈن اس سے قبل 6 بار سینیٹر منتخب ہوئے، وہ 2009ءمیں امریکہ کے 47ویں نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔
حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج شخصیات کی نہیں جمہوریت اور جمہوری عمل کی فتح ہوئی ہے، مجھے اب امریکہ اور امریکی قوم کو متحد کرنا ہے، تاریخ، عقیدے اور دلیل کے ساتھ ہم امریکہ کو متحد کریں گے، میں پورے امریکہ کا صدر ہوں، کوئی تفریق نہیں کروں گا، ہم سب ایک مرتبہ پھر متحد ہو کر امن قائم کر سکتے ہیں، ہمیں رنگ و نسل، تعصبات، مذہب سے بالاتر ہو کر ایک عظیم قوم بننا ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Air Chief calls on state ministers os SriLanka rava.pk/editors-choice/air-chi… @DGPR_PAF #PAF #PakistanAirforce #SLAF… twitter.com/i/web/status/13681…
The second trial flight of Space X's #Starship also failed.
.
.
.
Find Out More
rava.pk/ur/2021/03/04/spacexs-…
Bakha… twitter.com/i/web/status/13673…
How long will the poor get #married after #selling their houses? How long will the #daughters eat this dowry like… twitter.com/i/web/status/13673…
Pakistan's famous Naat Khawan Alhaj Saeed Hashmi died in Karachi due to long illness. rava.pk/ur/2021/03/03/well-kno…… twitter.com/i/web/status/13673…
Absurd Alert: Twitter Believes Fahad Mustafa is Deepika Padukone Minus the Beard the Beard
… twitter.com/i/web/status/13670…
Your email address will not be published. Required fields are marked *